2 جنوری، 2023، 5:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84987094
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی 13 ممالک کے حکام کے ساتھ سفارتی مشاورت

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی ایلچی نے برازیلی نئے صدر کی حلف برداری تقریب کے موقع پر 13 ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات اور تبدالہ خیال کیا۔

ایرانی صدر کے سفارتی نائب سید محمد حسینی جنہوں نے برازیلی نئے صدر لولا داسیلوا کی حلف برداری تقریب کیلیے اس ملک کا دورہ کیا ہے، اس تقریب کے موقع پر 13 ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

نائب ایرانی صدر نے اتوار کے روز حلف برداری تقریب کے بعد برازیلی صدارتی محل میں لولا داسیلوا سے ملاقات کرتے ہوئے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیتوں اور طریقوں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو مضبوط اور گہرے بنانے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں لولا داسیلوا نے اپنے پچھلے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم ملک ہے اور اسے ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور ہم تہران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور فروغ دینے کے درپے ہیں۔

حسینی نے اس ملاقات میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے پرتپاک سلام اور تہنیتی پیغام کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی سے خوش ہیں ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے صدور  کی ملاقات سے دونوں قوموں اورخطی اقوام کے مفادات کے مطابق ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

ایرانی نائب صدر نے بتایا کہ تہران برازیل کو جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم محور سمجھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر کے سفارتی نائب سید محمد حسینی نے اس تقریب کے موقع پر جرمنی کے صدر، پیراگوئے کے صدر، چلی کے صدر، کولمبیا کے صدر، بولیویا کے صدر، سورینام کے صدر، ایل سلواڈور کے نائب صدر، سینٹ ونسنٹ کے وزیراعظم ، کیوبا کے نائب صدر، سعودی وزیر خارجہ ، ترک وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیر خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .